مجھے پاکستانی لڑکے سے پیارہوگیا، بھارتی لڑکی کے ایک خط نے ہنگامہ برپاکردیا

مجھے پاکستانی لڑکے سے پیارہوگیا، بھارتی لڑکی کے ایک خط نے ہنگامہ برپاکردیا
مجھے پاکستانی لڑکے سے پیارہوگیا، بھارتی لڑکی کے ایک خط نے ہنگامہ برپاکردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور کسی بھی بھارتی لڑکی کے پاکستانی یامسلمان لڑکے سے شادی پر بھارتی ہندوجینا محال کردیتے ہیں ، ایسے میں ایک اور لڑکی نے پاکستان لڑکے کے پیار میں ’دیوانی‘ ہوکر ماہرنفسیات سے مدد مانگ لی ہے اور اس ضمن میں ماں باپ کے طعنوں سے تنگ آکر اسے خط لکھ دیاجس کی خبر سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

نامعلوم اس لڑکی نے ماہرنفسیات سیما ہنگورنی کو خط لکھاہے جس میں کہا ہے کہ’میں ایک پاکستانی لڑکے سے محبت کرتی ہوں، لندن پڑھنے گئی تو وہاں اس سے ملاقات ہوئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی ، ہم نے دو سال انتہائی خوشگوار رشتہ گزارا۔ آخرکار جب پڑھائی ختم ہو گئی تو ہمیں اپنے اپنے ملک لوٹنا پڑا۔ ہمارے گھر والوں کو بھی ہمارے تعلق کے بارے علم ہے۔ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ میری اس لڑکے سے شادی ممکن ہی نہیں تاہم میں اپنے ’پیار ‘ کو بھول نہیں پا رہی۔ آپ مجھے بتائیں کہ کیا میں اس تعلق کو جاری رکھوں یا ترک کر دوں اور اگر ترک کردوں تو کیسے؟‘

ڈاکٹر سیما ہنگورنی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ’بالکل! کسی ایسے شخص کو چھوڑ دینا بہت مشکل ہے جسے آپ بہت زیادہ پیار کرتے ہوں، پیارمذہب، ذات اور رنگ کی تفریق نہیں دیکھتا۔ آپ سوچیں کہ اگر آپ کے ماں باپ اس رشتے کے لیے راضی ہو بھی جاتے ہیں تو کیا وہ لڑکا اپنے ماں باپ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ؟ اس لیے بہتر ہے حقیقت پسند بنواور ایسے رشتے کو ترک کر دو۔ اس لڑکے ساتھ بتائے گئے وقت کی خوشگوار یادوں کے ساتھ خوش رہنے کی کوشش کرو اور اپنی زندگی کو آگے بڑھنے دو۔ میں سمجھتی ہوں آپ دونوں میں جذبات کا رشتہ ہے لیکن وقت کے ساتھ تمہیں محسوس ہو گا کہ اس تعلق کو ختم کر دینے کا فیصلہ ہی بہتر تھا‘۔

اس خط کے سامنے آنے پر بھارت میں کچھ مخصوص عناصر نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور لڑکی کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ لڑکی کی شناخت ظاہر ہونے پر اس کی جان کو خدشات لا حق ہوسکتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -