سیکولراورجمہوریت پسند بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب،دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار

سیکولراورجمہوریت پسند بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب،دیوالی کی رات ٹینس ...
سیکولراورجمہوریت پسند بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب،دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار

  

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکولرازم ،جمہوریت اور خواتین کے تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت میں دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ٹینس کی خاتون کھلاڑی کو دیوالی کی رات سکیورٹی گارڈز نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لڑکی ریاست کرناٹک کے کیوبون پارک میں واقع ٹینس کلب میں تربیت کے لئے گزشتہ روز بنگلور پہنچی تھی مگر تاخیر ہونے کے باعث انتظامیہ نے اسے اگلے روز آنے کا کہا۔ جب 34سالہ کھلاڑی واپس روانہ ہوئی تو کلب کے دو گارڈز نے ویران جگہ پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کی گشتی پارٹی رات کے گشت پر تھی کہ انہیں ویرانے میں خاتون پڑی ہوئی ملی ۔پولیس نے زیادتی کے مرتکب گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے زیادتی کے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ بنگلور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران تین لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا شکاربنایا جا چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -