بلدیاتی انتخابات میں رینجرز آئے یا فوج، ہمیں کوئی اعتراض نہیں: قائم علی شاہ

بلدیاتی انتخابات میں رینجرز آئے یا فوج، ہمیں کوئی اعتراض نہیں: قائم علی شاہ
بلدیاتی انتخابات میں رینجرز آئے یا فوج، ہمیں کوئی اعتراض نہیں: قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں رینجرز آئے یا فوج، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، انتخابات پرامن اور شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن اور شفاف ہوں گے۔ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے کہ وہ جہاں دل چاہے فوج تعینات کرے اور جہاں چاہے رینجرز تعینات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان بادشاہ آدمی ہیں وہ جو مرضی کریں، سندھ میں ابھی وہ اتنے مقبول نہیں ہوئے۔

کورنگی فلائی اوور کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ کورنگی فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے 15 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -