کرد فورسز اور یزیدی جنگجوﺅں کا حملہ،سنجار کے پانچ گاﺅں آزاد کرا لیئے

کرد فورسز اور یزیدی جنگجوﺅں کا حملہ،سنجار کے پانچ گاﺅں آزاد کرا لیئے
کرد فورسز اور یزیدی جنگجوﺅں کا حملہ،سنجار کے پانچ گاﺅں آزاد کرا لیئے

  

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی عراق میں شامی سرحد کے قریب کرد فورسز اور یزیدی جنگجوو¿ں نے مشترکہ طور پر حملہ کر کے سنجار کے پانچ گاو¿ں داعش سے آزاد کروا لیے ہیں۔کرد فورسز نے سنجار پر پوری طرح سے قبضہ کرنے لیے تازہ حملہ کیا ہے اور امریکی فضائیہ ان کی مدد کر رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق سنجار پر قبضہ کرنےکا مطلب یہ ہوگا کہ داش کا موصل سے شام میں رقّا کا رابطہ منقطع ہوجائے گا۔داعش نے عراق کے شمالی علاقے سنجار پر گذشتہ برس قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد اس علاقے میں آباد یزیدی برادری کے لوگ پہاڑوں پر فرار ہوگئے تھے اور داعش نے بہت سی خواتین کو غلام بنا لیا تھا۔کرد نیشنل سکیورٹی کاو¿نسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن فری سنجار کا داعش کو کمک پہنچانے والے راستے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے تاکہ اس علاقے میں بفر زون قائم کیا جا سکے۔امریکہ کی قیادت میں اتحاد نے اسی غرض سے رات کو اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی ہے۔تقریباً 7500 کرد خصوصی فورسز کے دستے اور یزیدی جنگجو پہاڑ کی اونچائیوں سے نیچے کی طرف اترے اور اب اہم محاذ کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -