فلیٹس خالی کرانے کیخلاف مون گارڈن کے مکینوں کا احتجاج، ریلوے کے خلاف دھرنا دے دیا

فلیٹس خالی کرانے کیخلاف مون گارڈن کے مکینوں کا احتجاج، ریلوے کے خلاف دھرنا ...
فلیٹس خالی کرانے کیخلاف مون گارڈن کے مکینوں کا احتجاج، ریلوے کے خلاف دھرنا دے دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ریلوے کی زمین پر قائم مون گارڈن کے مکینوں نے اپنی بے دخلی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریلوے کی زمین پر قائم مون گارڈن خالی کراکے زمین ریلوے کو واپس دینے کا حکم جاری کیا تھا جس پر مکینوں نے فلیٹس خالی کرانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا  کہ مون گارڈن سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیرالتوا ہے اس لئے اعلی عدالت کا فیصلہ آنے تک متاثرہ مکینوں کو بے دخل نہ کیا جائے ۔

اس دوران کے ای ایس سی اہلکار مون گارڈن کی بجلی معطل کرنے گئے تو مظاہرین نے انہیں بجلی کاٹنے سے روک دیا اور کہا کہ ہمارے بندے عدالت سے حکمِ امتناع لینے گئے ہیں ان کے آنے تک انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ گلستان جوہر میں واقع ریلوے کی زمین پر قائم عمارت کو 24 گھنٹے میں خالی کرایا جائے جس کے بعد پولیس نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری فلیٹس خالی کرالئے۔

مزید :

کراچی -