بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، ٹین ڈاوننگ سٹریٹ ” مودی واپس جاو“ کے نعروں سے گونج اٹھی

بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، ٹین ڈاوننگ سٹریٹ ” مودی واپس جاو“ کے نعروں سے ...
بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، ٹین ڈاوننگ سٹریٹ ” مودی واپس جاو“ کے نعروں سے گونج اٹھی

  

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر کشمیریوں، پاکستانیوں،سکھوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے وزیراعظم ہاوس ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور” مودی واپس جاو “کے نعرے لگائے۔ٹین ڈاوننگ سٹریٹ مودی واپس جاو کے نعروں سے گونج اٹھی۔مظاہرے کی قیادت لارڈ نذیر اور بیرسٹر سلطان محمود نے کی اس موقع پر خالصتان تحریک کے صدر اور عیسائی برادری کے درجنوں افراد بھی موجود تھے۔ ان افراد نے ”مودی قاتل ہے“ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ٹین ڈاﺅننگ سٹریٹ کے اردگرد تما م سڑکیں بند کر دی گئیں۔صدر خالصتان تحریک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -