اگر آپ کے جوتوں سے بھی بدبو آتی رہتی ہے تو یہ آسان ترین نسخے آزما کر فوری نجات پائیں
نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کے جوتوں کی بدبو آپ کو ستارہی ہے توپریشان نہ ہوں اور ذیل میں بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کرکے اس ناگوار بدبو سے نجات حاصل کرلیں۔
بیکنگ سوڈا
رات کو سونے سے قبل اپنے جوتوں کے اندر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور صبح میں جوتے پہنیں گے تو پاﺅں سے بو نہیں آئے گی۔
چائے کے ٹی بیگ
استعمال شدہ ٹی بیگ کو پھینکنے کی بجائے خشک کر کے جوتوں کے اندر رکھ دیں،دو یا تین گھنٹے بعد جوتے پہنیں گے تو بو نہیں آئے گی۔چائے میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے لہذا یہ بو کو ختم کرنے میں مددگار ہوگی۔
سپرٹ کے ذریعے
جوتوں کے اندر روئی کے ذریعے سپرٹ لگائیں تو بو سے نجات مل جائے گی۔
بے بی پاﺅڈر
جوتے پہننے سے قبل اگر ان میں بے بی پاﺅڈرلگالیا جائے تو جوتوں سے بو نہیں آئے گی۔
فریز کردیں
آپ چاہیں تو جوتوں کو کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسے اچھی طرح بند کرکے فریزر میں رکھ دیں۔اس طریقے سے جوتوں میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں گےاور بو بھی نہیں آئے گی۔