منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ،چھ دہشت گرد ہلاک،دو پولیس اہلکار زخمی

منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ،چھ دہشت گرد ہلاک،دو پولیس اہلکار زخمی
منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ،چھ دہشت گرد ہلاک،دو پولیس اہلکار زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں آپریشن کر کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگھو پیر میں حساس اداروں کی اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران چھ دہشت گرد ہلا ک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں کے کئی ساتھ موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے فرار ہو نے والے دہشت گردوں کی گرفتار ی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔آپریشن کے دوران رینجرز بھی پولیس کے مدد کے لیے منگھو پیر پہنچ گئی تھی ۔پولیس حکام کہنا ہے کہ دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو فنڈنگ جمع کرنے کا کام کرتے تھے ۔۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے لاشیں تحویل میں لے لیںہیں ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -