کرکٹ بورڈ کیخلاف بیان بازی پر سعید اجمل معطل، نوٹس بھی جاری، جلد جواب دیدونگا، سٹار سپنر

کرکٹ بورڈ کیخلاف بیان بازی پر سعید اجمل معطل، نوٹس بھی جاری، جلد جواب ...
کرکٹ بورڈ کیخلاف بیان بازی پر سعید اجمل معطل، نوٹس بھی جاری، جلد جواب دیدونگا، سٹار سپنر

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان بازی پر سٹار سپنر سعید اجمل کو معطل کردیا ہے۔ بورڈ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعید اجمل نے میڈیا کے مختلف سیکشنز میں اپنی پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ان کو پہلے بھی وارننگ دی گئی لیکن انہوں نے ٹی وی چینلز پر بورڈ کے خلاف باتیں جاری رکھیں جس سے بورڈ کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ اس لئے ان کو نوٹس جاری کیا جارہا ہے اور ان کو معطل بھی کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف سعید اجمل نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نوٹس کا جواب جلد دونگا

مزید :

کھیل -