علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیڈ روم سے تعویذ نکلنا شروع ہو گئے تھے:عاملہ شمع جنیجو

علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیڈ روم سے تعویذ نکلنا شروع ہو گئے تھے:عاملہ شمع ...
علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیڈ روم سے تعویذ نکلنا شروع ہو گئے تھے:عاملہ شمع جنیجو

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی قریبی دوست اور عاملہ شمع جنیجو نے کہاہے کہ علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیڈ روم سے تعویذ نکل رہے تھے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شمع جنیجو نے کہا کہ ریحام خان نے انہیں بتایا کہ ان بیڈ روم کے درازوں اور جس کرسی پر وہ بیٹھتی ہیں اس کے نیچے سے تعویذ نکل رہے ہیں جس کے باعث وہ کافی پریشان تھیں ۔شمع جنیجو کا کہناتھا کہ یہ اپریل کی بات ہے جب یہ تعویذ نکلے تو اس وقت ان کے اور عمران خان کے درمیان معاملات بالکل ٹھیک چل رہے تھے اور علیحدگی جیسی کوئی بات نہیں تھی لیکن اگست کے ماہ میں وہ شدید پریشان نظر آئیں اور ریحام خان نے بتایا کہ ان کے گھر سے بہت زیادہ تعویذ نکل رہے ہیں جس پر عمران خان بھی پریشان ہو گئے ۔

مزید :

لاہور -