پی سی بی میں موجو د ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے :عامر سہیل

پی سی بی میں موجو د ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے :عامر سہیل
پی سی بی میں موجو د ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے :عامر سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ پی سی بی میں موجود ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے تازہ سکینڈل کے معا ملے پر عمر اکمل اور پی سی بی کے مابین رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔ حید آباد میں موجود عمر اکمل کے تازہ سکینڈل پر اپنا موقف پیش کرتے ہوےءان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل جو بات کر رہے ہیں ،اس بات پر غور کرنا پڑے گا ۔ عامر سہیل نے استفسار کیا کہ کیا قومی کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل سے اس سکینڈل کے بارے میں تحقیقات کیں ،کیاعمر اکمل سے پوچھا گیا کہ یہ سب کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اگر مجر م ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے اور پھر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ ہی برتا جانا چاہیے۔عامر سہیل نے مزید کہا کہ پی سی بی کو اس سکینڈل کے حوالے سے ثبوت نہ ملے تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید :

کھیل -