افغان طالبان کے دھڑوں میں جھڑپیں ،اہم کمانڈر ملامنصور داد اللہ مارا گیا

افغان طالبان کے دھڑوں میں جھڑپیں ،اہم کمانڈر ملامنصور داد اللہ مارا گیا
افغان طالبان کے دھڑوں میں جھڑپیں ،اہم کمانڈر ملامنصور داد اللہ مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کی نئی قیادت آنے کے بعد طالبان دھڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جن کے درمیان اندرونی اختلافات د ن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔طالبان کے مختلف دھڑے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جس میں کئی طالبان مارے جارہے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ سے افغان طالبانوں کے دھڑوں میں جھڑپوں کی وجہ سے 200طالبان مارے گئے ہیں ۔تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے اہم کمانڈر ملا منصور دا داللہ کومار دیا گیا ہے ۔ملا منصور داداللہ نے افغان طالبان کے نئے لیڈر ملا منصور اختر کے  کی بیت کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان کے مخالف ہو گیا تھا ۔ منصور داد اللہ کو افغانستان کے علاقے زابل میں ملا منصور اختر گروپ کے طالبانوں نے مارا ہے ۔