فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ،حکومت سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے :عبدالقادر بلوچ

فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ،حکومت سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے :عبدالقادر ...
فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ،حکومت سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے :عبدالقادر بلوچ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلو چ نے کہا ہے کہ فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ،وہ حکومت سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے ،فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فوج کا بیان کراچی میں 240ارب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ حکومت کی عدم کارروائی سے متعلق ہے ۔جیو نیوز کے مطابق عبد القادر بلوچ نے کہا کہ فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسزپرکوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مزید انکشافات کیے تو نیاتنازع کھڑا ہوجائےگا،فوج کے تحفظات کابراہ راست تعلق کراچی سے ہے۔

مزید :

قومی -