وہ اداکار جس نے بے شمار اداکاراﺅں کو ایڈز کا مریض بنادیا

وہ اداکار جس نے بے شمار اداکاراﺅں کو ایڈز کا مریض بنادیا
وہ اداکار جس نے بے شمار اداکاراﺅں کو ایڈز کا مریض بنادیا

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی درجنوں ٹاپ ماڈلز اور اداکاراﺅں کو ایک مشہور اور مقبول پلے بوائے اداکار کے ساتھ رنگین پارٹیاں منعقد کرنا اور وقت گزارنا انتہائی مہنگا پڑگیا ہے کیونکہ اس پلے بوائے کے بارے میں اب یہ اطلاعات سامنے آگئی ہیں کہ یہ ایڈز کا شکار ہے اور ممکنہ طور پر ہالی ووڈ کی درجنوں حسیناﺅں کو ایڈز کا مریض بناچکا ہے۔

مزید جانئے: وہ مشکلات جن کا سامنا ہر پاکستانی نوجوان لڑکی کو کرنا پڑتا ہے

شوبز ویب سائٹ ’راڈار آن لائن‘ نے اس معاملے کے بارے میں پہلا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہالی ووڈ کا ایک مشہور اداکار اپنی ایڈز کی بیماری کو چھپائے پھرتا ہے اور اس سے قریبی تعلقات رکھنے والی درجنوں ماڈلز اور اداکارائیں ایڈز کے خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔ اگرچہ اس اداکار نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے لیکن مختلف شوبز ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر اس کے متعلق متعدد اشارے پہلے ہی سامنے آرہے ہیں جبکہ اس کا نشانہ بننے والی حسیناﺅں کے ممکنہ نام بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔ ہالی ووڈ کے رازوں کی خبر رکھنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اداکار کی شکار بننے والی متعدد خواتین کو خوفناک حقیقت کا علم ہوچکا ہے اور اب اس کا نام زیادہ دیر تک پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -