بھارت برطانیہ کا امریکا سے بڑا اقتصادی پارٹنر ہے :ڈیوڈ کیمرون

بھارت برطانیہ کا امریکا سے بڑا اقتصادی پارٹنر ہے :ڈیوڈ کیمرون
بھارت برطانیہ کا امریکا سے بڑا اقتصادی پارٹنر ہے :ڈیوڈ کیمرون

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون نے کہا ہے کہ بھارت برطانیہ کا امریکا سے بڑا اقتصادی پارٹنر ہے ،نریندر مودی سے ملاقات میں معاشی ،دفاعی اور عالمی پارٹنر شپ پر بات ہوئی ۔بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ بھارت سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت میں سب سے بڑا سرمایہ کاری کرنے والاملک ہے۔انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اسمارٹ سٹیز بنانے پراتفاق کیاگیا،بھارت کی برطانیہ میں سرمایہ کاری سے 8ہزارافراد کوروزگار ملا۔

مزید :

بین الاقوامی -