مظاہروں کی وجہ سے مودی کو عقبی دروازے سے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ لایا گیا، ملاقات کے وقت شیم شیم کے نعرے، میڈیا کے تندوتیز سوال

مظاہروں کی وجہ سے مودی کو عقبی دروازے سے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ لایا گیا، ملاقات کے ...
مظاہروں کی وجہ سے مودی کو عقبی دروازے سے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ لایا گیا، ملاقات کے وقت شیم شیم کے نعرے، میڈیا کے تندوتیز سوال

  

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈکیمرون سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔مظاہروں کے پیش نظر ملاقات کیلئے مودی کو عقبی دروازے سے کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ لایا گیا۔ ملاقات کے دوران کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد مظاہرہ کرتے اور شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے۔ لندن کے علاوہ مودی کیخلاف برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد مودی کے باہر آتے ہی مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ شروع کیا جس کی قیادت رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کی۔ملاقات کے بعد جب مودی میدیا سے گفتگو کرنے آئے تو ان کو میڈیا کے تندو تیز سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا سے گفتگو میں مودی انتہا پسندی کی بجائے مہا تمابدھ کے فلسفہ امن کا پرچار کرتے رہے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھات میں انتہا پسندی کیوں بڑھ رہی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہر واقعہ کی ذمہ دار حکومت نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -