سعودی عرب میں واٹس ایپ اور لائن مسینجر کے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، فیصلہ ہوگیا

سعودی عرب میں واٹس ایپ اور لائن مسینجر کے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، ...
سعودی عرب میں واٹس ایپ اور لائن مسینجر کے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، فیصلہ ہوگیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے مفت فون کالز کرنے والوں کے لئے یہ خبر یقینا تشویشناک ہے کہ ملک کی ٹیلی کام کمپنیاں ایک الائنس بنانے پر غور کررہی ہیں جو لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے فری کال کرنے کی سہولت کے خاتمے کے لئے جلد کام شروع کر دے گا۔

اخبار الوطن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بڑی ٹیلی کام کمپنیاں مملکت میں انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیلی فون کی سہولت کو محض چند ہفتوں کے دوران ہی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے مفت کال کی سہولت بغیر کسی وارننگ اور اطلاع کے ختم کی جا سکتی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق ماہر قانون ڈاکٹر ابراہیم زمزمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوںکو اپنے صارفین کے خلاف اقدام کرنے کی بجائے نئے اور جدید طریقوں سے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ انٹرنیشنل کالز کرنے کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو چاہیے کہ ان صارفین پر پابندیاں لگانے کی بجائے اپنے صارفین کی تعداد اور کاروبار کو بڑھا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔

مزید جانئے: وہ ویب سائٹ جس سے فیس بک آپ کو ہر قیمت پر دور رکھنا چاہتا ہے ،اس کا لنک شیئر کرنے پر بھی پابندی لگا دی

اخبار الوطن کے مطابق تقریباً 90 کروڑ افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، میسنجر استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 75 کروڑ، ٹینگو استعمال کرنے والے 16 کروڑ اور لائن میسنجر کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 11 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -