حادثے کاشکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ ہی ”جہاز“ نکلا۔۔۔۔

حادثے کاشکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ ہی ”جہاز“ نکلا۔۔۔۔
حادثے کاشکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ ہی ”جہاز“ نکلا۔۔۔۔

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرائیکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر)محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین ائیر لائن کے طیارے کو حادثہ پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کے فورا بعد ائیر لائن کے کاک پٹ،کیبن اور دیگر عملے کے طبی معائنے کی ہدائت کر دی ہے ۔سی اے اے کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ عملے کی طبی رپورٹ درست نہیں تھی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن امجد طور نے شاہین ایئرلائن طیارہ حادثہ کے بعد پائلٹ کے نشے میں ہونے کے انکشاف پر تمام ایئرلائنز کو وارننگ جاری کر دی ہے ڈی جی سول ایوی ایشن امجد طور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران تمام ایئرلائنز کو وارننگ جاری کی گئی کہ جو پائلٹ نشے میں ہوں انہیں جہاز کے قریب بھی نہ جانے دیا جائے اور اگر کسی ایئرلائن کا پائلٹ نشے کی حالت میں پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا عرفان فیض نامی پائلٹ برطانیہ کے لیڈز ایئرپورٹ پر نشے کی حالت میں پرواز کرنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا جسے تحقیقات کے بعد نو ماہ کی سزا سنائی گئی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -