دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں دہشت گردوں کے حملوں کا امکان سب سے زیادہ ہے،۔ کون کونسے مشہور شہر شامل ہیں؟ آپ بھی جانئے

دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں دہشت گردوں کے حملوں کا امکان سب سے زیادہ ہے،۔ کون ...
دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں دہشت گردوں کے حملوں کا امکان سب سے زیادہ ہے،۔ کون کونسے مشہور شہر شامل ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں روس کے مسافر طیارے کی تباہی کے بعد کئی ممالک نے اپنی ایئرلائنز کو ایسے علاقوں میں پرواز کرنے سے روک دیا ہے جہاں جہازوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ برطانوی حکومت نے بھی اپنی ایئرلائنز کو ایسی ہی ہدایات دی ہیں۔برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے مصر کے شرم الشیخ ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند اور ایئرپورٹس کو بھی غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو وہاں جانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی دفترخارجہ نے ترکی کے استنبول ایئرپورٹ، تیونس کے تیونیسیا ایئرپورٹ، الجیریا کے الجیرز ایئرپوٹ، مراکش ایئرپورٹ، سعودی عرب کے جدہ اور ریاض ایئرپورٹس، کینیا کے نیروبی ایئرپورٹ اور بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ایئرپورٹ کو غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

مزید جانئے: دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، آپ بھی جانئے

ان ممالک میں تیونس کے ایئرپورٹس کو زیادہ غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے جہاں اس سے قبل داعش غیرملکی سیاحوں کا قتل عام کر چکی ہے۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں داعش متحرک ہے وہاں ایئرپورٹس کی سکیورٹی انتہائی سخت کی جانی چاہیے۔برطانوی ایئرلائن کی چیف ایگزیکٹو کیرولین مک کال نے فلپ ہیمنڈ کی تائید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ایئرپورٹس کی سکیورٹی میں خاطرخواہ اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس بار دفترخارجہ نے غیرمحفوظ ایئرپورٹس کی طویل فہرست دینے کی بجائے چند ایئرپورٹس کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ متعلقہ ممالک کو اپنے ان ایئرپورٹس کی سکیورٹی بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے۔

مزید جانئے: دنیا کے بڑے بڑے شہر پانی میں ڈوب جائیں گے اگر۔۔۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خبردار کردیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -