ہر بھجن سنگھ کے بعدایک اور بھارتی کرکٹر برطانوی اداکارہ کی زلفوں کا اسیر ،منگنی کرلی، شادی اگلے برس فروری میں ہو گی

ہر بھجن سنگھ کے بعدایک اور بھارتی کرکٹر برطانوی اداکارہ کی زلفوں کا اسیر ...
ہر بھجن سنگھ کے بعدایک اور بھارتی کرکٹر برطانوی اداکارہ کی زلفوں کا اسیر ،منگنی کرلی، شادی اگلے برس فروری میں ہو گی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ اداکاراﺅں کے معاشقے کی خبریں ہمیشہ سے ہی شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہی ہیں جبکہ کئی معروف کرکٹرز اور اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں تاہم اب ایک اور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے برطانیہ کی اداکارہ ہیزل کیچ سے منگنی کرلی ہے ۔بھارت کے معروف کرکٹر ہر بھجن سنگھ کے بعد یوراج سنگھ نے بھی انگلش ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ وماڈل ہیزل کیچ سے منگنی کرلی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی فلم باڈی گارڈ میں کام کرنے والی انگلش ماڈل اور اداکارہ ہیزل کیچ اور یوراج سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں کو کئی مقامات پر چھٹیاں مناتے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جب کہ دونوں نے ہی اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی اختیارکی ہوئی تھی تاہم اب دیوالی کے موقع پر یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے مقام پر منگنی کی رسم ادا کی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔منگنی شدہ جوڑے نے اگلے برس فروری میں شادی کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا اور کرکٹر ہر بھجن سنگھ بھی طویل عرصہ معاشقے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

مزید :

تفریح -