خواتین کو کس طرح کی شخصیت والے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

خواتین کو کس طرح کی شخصیت والے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں کا ایسا ...
خواتین کو کس طرح کی شخصیت والے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد ہمیشہ سے اس حوالے سے متجسس رہے ہیں کہ خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے مگر جواب آپ کی توقعات کے عین برعکس ہے جو آپ کو بوکھلا کر رکھ دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اچھے اور نیک مردوں کی نسبت برے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں1ہزار مردوخواتین کے جنس مخالف کے ساتھ رویوں کا تجزیہ کیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ غالب آ جانے والی شخصیت والے مردوں کے اپنی پارٹنرز کے ساتھ طول المدتی تعلقات تھے۔ اس کے برعکس جن خواتین کی شخصیت میں تحکم تھا ان کا اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعلق زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔

مزید جانئے: مجھے پاکستانی لڑکے سے پیارہوگیا، بھارتی لڑکی کے ایک خط نے ہنگامہ برپاکردیا

ہاسپٹل کلینک آف بارسیلونا کے ماہرین کی اس رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بیمار شخصیت اور بری عادات کے مالک مردوں کا اپنی پارٹنرخواتین کے ساتھ تعلق بھی دیرپا ہوتا ہے اور ایسے جوڑوں کی اکثریت کے ہاں اولاد بھی زیادہ ہوتی اور یہ دوسروں کی نسبت زیادہ دولت مند بھی ہوتے ہیں۔اس کے برعکس مرد بری عادات اور بیمار شخصیت کی مالک خواتین کو قطعاً پسند نہیں کرتے اور ان کا تعلق عارضی ہوتا ہے۔ بعض ماہرین نے اس تحقیق پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق قیاس آرائی پر مبنی ہو سکتی ہے کیونکہ اس کا سائز بہت چھوٹا ہے اور مردوخواتین کی یہ عادتیں جنس مخالف پر ان کی ارتقائی برتری کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

مزید جانئے: خواتین کس عمرکے مردوں کو پسند کرتی ہیں، دلچسپ تحقیق

مزید :

ڈیلی بائیٹس -