ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف

ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا ...
ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟ یہ وہ سوال تھا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین 1938ء سے تحقیق کر رہے تھے اور آج 7 7سال بعد انہوں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ ماہرین نے یہ تحقیق 200مردوں پر کی جو اس تحقیق کے آغاز پر اپنی نوجوانی میں تھے اور اب ان میں سے اکثر جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں اور کچھ انتہائی بڑھاپے کی حالت میں ہیں، ماہرین نے ان کی زندگی کے تمام مراحل پر تحقیق کی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے جو سب سے بڑا نکتہ بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ ’’شراب کی لت وہ طاقتور تباہ کن عنصر ہے جو انسان کی خوشیوں کو غارت کر دیتا ہے۔‘‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’تحقیق میں شامل 200مردوں میں سے اکثر کی طلاق، ذہنی خلفشار اور ڈپریشن کی وجہ شراب کی لت تھی۔اگر شراب کے ساتھ سگریٹ کو بھی شامل کر لیں تو یہ انسان کی خوشیوں کا دشمن نمبر ایک کہلائے گا۔ تحقیق میں شامل مرد زندگی میں جتنی بار بیمار ہوئے ان کی بیماری کی وجہ شراب اور سگریٹ ہی تھی۔ اس کے علاوہ اکثر کی موت کا سبب بھی یہی دونوں چیزیں بنیں۔‘‘

مزید جانئے: سعودی ماں نے جنازے کے موقع پر بھی بیٹی کومعاف کرنے سے انکار کردیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’آمدنی کے حوالے سے ان مردوں کی خوشی میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا، یعنی آمدنی کم یا زیادہ ہونا خوشی پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا۔ ان کی جنسی زندگی کے حوالے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے جو آزادخیال(لبرل) مرد تھے ان کی جنسی زندگی دوسروں کی نسبت بہت زیادہ بہتر تھی۔ ان کی زندگی میں سیاسی وابستگی کا طمانیت پر کچھ خاص اثر نہیں پڑا لیکن ان میں سے جو مرد ’’کنزرویٹو‘‘تھے انہوں نے 68سال کی عمر کے قریب جنسی زندگی سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن لبرل مردوں میں 80سال کی عمر میں بھی خواہش قابل ذکر تھی۔

مزید جانئے: بچے کو جنم دینے سے ایک گھنٹہ قبل ڈاکٹر نے خاتون کو ایسی خبر دی کہ زندگی ہی بدل گئی
تحقیق میں واضح ہوا کہ جن مردوں کو بچپن میں والدین اور خصوصاً والدہ کے ساتھ قریبی اور محبت کا تعلق نصیب ہوا وہ آمدنی اور صحت کے لحاظ سے دوسرے مردوں سے کہیں بہتر رہے۔ ماہرین نے کہا کہ 75 سال کی تحقیق کا لب لباب صرف پانچ لفظ ہیں ’’محبت مسرت ہے۔ بات ختم۔‘‘ واضح رہے کہ اس 75سال کی تحقیق پر 2کروڑ ڈالر(تقریباً2ارب روپے) خرچ کیے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -