برطانوی پولیس نے قومی ائیر لائن کی پرواز 757سے ایک پاکستانی شخص کو حراست میں لے لیا

برطانوی پولیس نے قومی ائیر لائن کی پرواز 757سے ایک پاکستانی شخص کو حراست میں ...
برطانوی پولیس نے قومی ائیر لائن کی پرواز 757سے ایک پاکستانی شخص کو حراست میں لے لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ائیر لائنز کی پرواز پی کے 757سے برطانوی پولیس نے پاکستانی شخص کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز ہیتھرو ائیر پورٹ پر اتری تو تمام مسافروں کو پرواز سے باہر جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد سات سے آٹھ پولیس اہلکار وں نے پرواز میں داخل ہو کر تمام مسافروں کی چیکنگ کی اور پرواز میں موجود شاہد نامی ایک مسافر سے پوچھ گچھ شروع کردی اوراس کا پاسپورٹ بھی چیک کیا ۔تفتیش کے بعد برطانوی پولیس نے 28سالہ شاہد کو حراست میں لے لیا ۔تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس شخص کو حراست میں کیوں لیا گیاہے۔

مزید :

قومی -