جرمنی کا افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

جرمنی کا افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
جرمنی کا افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(آئی این پی )جرمنی نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے دفاعی امور کے ترجمان رائنر آرنلڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد کو 130 سے بڑھا کر 980 کر دیا جائے گا۔ جرمن فوج افغان دستوں کو مشاورت فراہم کر رہی ہے، جو گزشتہ برس کے اختتام سے ملکی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے باوجود جرمن دستے کسی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔