یمن تنازع میں پہلا قطری فوجی ہلاک

یمن تنازع میں پہلا قطری فوجی ہلاک
یمن تنازع میں پہلا قطری فوجی ہلاک

  

صنعاء (آئی این پی )سعودی قیادت میں اتحاد کی طرف سے یمن میں لڑائی میں شریک پہلا قطری فوجی ہلاک ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج میں شامل قطر کے پہلے فوجی کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے ۔قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت محمد حامد سلیمان کے نام سے کی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی ہلاکت کس طرح واقع ہوئی۔اس جنگ میں قطر کے کسی فوجی کی ہلاکت کی رپورٹ پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔یمن کے تنازع میں حوثی شیعہ باغی اور ان کے حامی فوجی بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ ساتھ جنوبی علاقوں کے علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق سعودی قیادت میں اتحاد کی طرف سے مارچ میں شروع ہونے والی فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک 5,600 سے زائد یمنی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اس کے علاوہ درجنوں فوجی بھی ہلاک ہوئے جن کا تعلق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوسرے اتحادی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -