اسلام آباد :پی ٹی سی ایل کا FIEDMCکے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد :پی ٹی سی ایل کا FIEDMCکے ساتھ معاہدہ

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے جدید ترین انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) سروسزکی فراہمی کے لیے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (FIEDMC) کے ساتھ معاہدہ پر طے کیا ہے۔دو روزہ ’’انٹرنیشنل سیمینار آن بزنس آپرچیونٹیز اِن پنجاب‘‘کے دوران محمد نصر اللہ، چیف بزنس آپریشنز آفیسر (CBOO) پی ٹی سی ایل، اور رضوان اشرف، ڈائریکٹر FIEDMC ،نے معاہدے پر دستخط کیے۔لاہور میں منعقدہ اس سیمینار کی میزبانی وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف نے کی۔ اس موقع پرولید ارشید، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل، اور میاں محمد ادریس، چیئرمین FIEDMC بھی موجود تھے۔محمد نصر اللہ، CBOO ، پی ٹی سی ایل، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’ جدید ٹیکنالوجی سے لیس بزنس سلوشنزکے مکمل دائرۂ کار کی فراہمی کے ذریعے پی ٹی سی ایل بزنس کی ترقی و خوشحالی میں معاونت فراہم کرتی ہے اورend-to-end آئی سی ٹی سلوشنزکے ذریعے FIEDMC جیسے اداروں کو اپنی کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔پی ٹی سی ایل Gigabit Passive آپٹیکل نیٹ ورک (GPON) کے ذریعے جدید آئی سی ٹی سروسز فراہم کرے گی جس کی بدولتFIEDMC پی ٹی سی ایل کےhigh-end سلوشنز مثلًا ٹرپل پلے، اسمارٹ لنک،-I سینٹری،وائس اوور آئی پی، تیز رفتار براڈ بیند، پرائمری ریٹ ISDN (پی آر آئی)، Basic ریٹ انٹر فیس (بی آر آئی)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیٹا منیجمنٹ جیسی سروسز سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -