پاکستان کے نوجوانوں کیلئے سب سے افسوسناک خبر آگئی، ایسی فہرست جاری ہوگئی جسے دیکھ کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں

پاکستان کے نوجوانوں کیلئے سب سے افسوسناک خبر آگئی، ایسی فہرست جاری ہوگئی جسے ...
پاکستان کے نوجوانوں کیلئے سب سے افسوسناک خبر آگئی، ایسی فہرست جاری ہوگئی جسے دیکھ کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوانوں کی ترقی و بہبود کی عکاسی کرنے والی بین الاقوامی درجہ بندی ”یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس“ کی تازہ ترین رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، لیکن بدقسمتی سے اس کے نتائج پاکستانیوں کے لئے کسی صدمے سے کم نہیں۔

اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 183ممالک کی فہرست میں پاکستان اس شعبے میں سب سے زیادہ تنزلی کا شکار ہوا ہے اور اب ہمارا نمبر شام اور عراق جیسے جنگ سے تباہ حال ممالک سے بھی نیچے آگیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کا نمبر 133 اور بنگلہ دیش کا 147 ہے، جبکہ پاکستان کا نمبر 154 ہے۔

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، پہلی مرتبہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیBMW نے گاڑی مالکان کیلئے انتہائی جدید ترین سہولت پاکستان میں متعارف کروادی

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تنزلی کی وجہ نوجوانوں کی اقتصادی، سماجی و سیاسی شعبوں سے دوری ہے۔ اس سروے میں نوجوانوں کی شہری امور، تعلیم، روزگار، صحت، سماجی بہبود اور سیاسی میدان میں شراکت داری جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ تعلیم کے شعبے میں پاکستانی نوجوان صرف افغان نوجوانوں سے آگے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا کے باقی تمام ممالک ہم سے آگے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں میں سے صرف چھ فیصد کسی باقاعدہ مالیاتی ادارے میں اکاﺅنٹ رکھتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں 31 فیصد نوجوانوں کو یہ سہولت دستیاب ہے، اور عالمی سطح پر یہ شرح 42 فیصد ہے۔ نوجوانوں کی ترقی کے لحاظ سے جرمنی سب سے آگے ہے، جس کے بعد ڈنمارک اور آسٹریلیا کا نمبر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -