عشرت العباد اور فاروق ستار کی ایک ہی وقت میں دبئی میں موجودگی، سابق گورنر نے ملاقات کا پیغام بھجوادیا

عشرت العباد اور فاروق ستار کی ایک ہی وقت میں دبئی میں موجودگی، سابق گورنر نے ...
عشرت العباد اور فاروق ستار کی ایک ہی وقت میں دبئی میں موجودگی، سابق گورنر نے ملاقات کا پیغام بھجوادیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عشرت العباد اور فاروق ستار میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں ۔ سابق گورنر نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کو ملاقات کا پیغام بھجوایا لیکن ملاقات نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عشرت العباد خان ایک ہی وقت میں دبئی میں موجود تھے جس پر حال ہی میں گورنر سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کو ملاقات کا پیغام بھیجا ۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کہا ”فاروق بھائی ملاقات کرلیں“۔ فاروق ستار نے سابق گورنر سے ملاقات سے معذرت کرلی اور کہا ”میری سیٹ کنفرم ہے میں پاکستان جا رہا ہوں“۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -