جنوبی چھاؤنی ،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،فائرنگ سے ایک ہلاک

جنوبی چھاؤنی ،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،فائرنگ سے ایک ہلاک

  

لاہور(وقائع نگار،اپنے کرائم رپورٹرسے) جنوبی چھاؤنی میں بچوں کی لڑائی پر محلے دار نے پراپرٹی ڈیلر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ گوہا پنڈ کے رہائشی نوید کے بچوں کا محلے دار صدیق عرف کالیا کے بچوں سے کھیل کھیل میں جھگڑا ہو گیا جس پر بڑوں نے بھی لڑنا شروع کر دیا ۔اس دوران طیش میں آ کر صدیق نے پراپرٹی ڈیلر نوید کو گولیاں مار دیں جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی رشید کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -