ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 2سگے بھائی جاں بحق ،ٹرین نے ایک کچل ڈالا

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 2سگے بھائی جاں بحق ،ٹرین نے ایک کچل ڈالا

  

لاہور(وقائع نگار،اپنے کرائم رپورٹرسے)لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات مطابق نواحی علاقے مانگا منڈی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی ، حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قد ر شدید تھا کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔دوسرے واقعے میں بادامی باغ میں 30سالہ نامعلوم شخص کراچی سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے آنے والی نائٹ کوچ جب بادامی باغ کے قریب پہنچی تو 30 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے اس کی زد میں آکر ٹکرے ٹکرے ہو گیا ۔ ریلوے پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -