شہیدکانسٹیبل کاڈاکوبیٹاگینگ کاسرغنہ نکلا،دوساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور(وقائع نگار) شہید پولیس اہلکار کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا،ڈاکونے گھرکاخرچہ پورا نہ ہونے پرگینگ بنا کروارداتیں شروع کردیں۔ملزم شہرکے مختلف تھانوں کودرجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔تھانہ شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں طاہر،زاہداورنوازکوگرفتارکیا ہے جنہوں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔گینگ کے سرغنہ طاہر عرف طاہری کاکہنا ہے کہ اس کا والد شہیدکانسٹیبل ہے اوروالد کی وفات کے بعد گھرکا خرچہ پورا نہ ہونے پراس نے گینگ بنا کرڈکیتیاں شروع کردیں۔طاہرکاکہنا ہے کہ اس نے شہرمیں درجنوں وارداتیں کیں۔ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی منصورالحسن کاکہنا ہے کہ ملزموں کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی،دوپستول اوردس موبائل فون برآمد کیے ہیں وہ شہرکے متعدد تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔