درجہ چہارم کے اہلکارافسران کے گھروں میں ملازمت کرنے لگے

درجہ چہارم کے اہلکارافسران کے گھروں میں ملازمت کرنے لگے

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )محکمہ پو لیس میں افسران کے ما تحت در جہ چہا ر م کے اہلکار د فتروں کے بجا ئے افسرا ن کے گھروں میں ہی ملازمت کر نے لگے ۔افسران کے مبینہ آشیر آبا د سے ان کی د فترو ں میں حا ضر ی با قاعد ہ سے لگتی ہے جبکہ مذکور ہ اہلکا ر مقامی تھا نو ں میں عوا م سے بھی بھا ر ی معاوضہ لے کر ایف آئی آر سمیت د یگر کا م بھی کرو انے لگے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ پو لیس میں افسران کے د فترو ں میں د یے جا نے والے در جہ چہا ر م کے اہلکار د فترو ں کے بجا ئے افسران کے گھروں میں کا م کر نے لگے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اہلکا ر دفتروں میں حا ضر ی نہیں لگا تے اور کئی کئی ما ہ تک د فتروں میں بھی نہیں آتے جن کی وجہ سے محکمہ کا ڈسپلن خرا ب ہوتا جا ر ہا ہے ۔ دوسری جا نب محکمہ میں افسرا ن کی وجہ سے مذکور ہ اہلکا روں کی باقاعد ہ طو ر پر روز انہ عملہ حا ضری لگاتا ہے ۔ در جہ چہا ر میں نائب قاصد ، ما شکی ، الیکٹر یشن ، خاک رو پ ، لا نگر ی وغیر ہ شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 2ہزار کے قریب ہے۔ ذرا ئع کامزید کہنا تھا کہ پنجا ب میں آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے 150 سے زائد افسران کے ما تحت در جہ چہا ر م کے اہلکا رکا م کرر ہے ہیں جن میں اشر ف ، ر حمت ، جنید ، اسلا م ، فلک ، امداد ، نوید ، کا مرا ن ، نعیم ، حیدر ، عبد الغنی ، لیا قت ، رو شن وغیر ہ شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -