صوئے آصل،فلورمل میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،نقدی واسلحہ لے کرفرار

صوئے آصل،فلورمل میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،نقدی واسلحہ لے کرفرار

  

لاہور(وقائع نگار) صوئے آصل میں واقع فلورمل میں ڈاکوؤں کی دوگھنٹے تک لوٹ مار۔چھ لاکھ نقدی،لائسنسی اسلحہ اورجاتے ہوئے آٹے کاایک ٹرک بھی ساتھ لے گئے۔چھ ڈاکودیواریں پھلانگ کررشیدفلورمل میں داخل ہوئے اوربارہ ملازمین کویرغمال بناکراْنہیں شدیدتشددکانشانہ بنایا۔ ڈاکوؤں نے دوگھنٹے مل میں لوٹ مارکی اورچوکیدرسے چابیاں لے کرتین لاکھ نقدی، چارلائسنس والی بندوقیں،دوایل سی ڈی،کمپیوٹرز،سی سی ٹی وی،موبائل فون لوٹ لیے۔ ڈاکوؤں نے ملازمین کی تنخواہوں کے تین لاکھ روپے چھین لیے اورجاتے ہوئے آٹے کاایک ٹرک بھی ساتھ لے گئے۔مل مالک شاہدڈوگرکے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی ساٹھ لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی لیکن پولیس نے ابھی تک پہلے ملزم نہیں پکڑے۔

مزید :

علاقائی -