صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دار الحکو مت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق کا ہنہ کے علا قہ میں نا صرکے گھر سے4ڈاکو اس کی فیملی سے یر غما ل بنا کر4 لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لیکر فر ار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا میں چور سٹور سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے۔ پولیس کے مطابق چور فرار ہوتے وقت سٹور سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے۔ڈیفنس اے کے علا قہ میں دوڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وقا ر اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ کی نقد ی اور قیمتی مو با ئل فو ن ،شما لی چھا ؤ نی میں طا رق کے گھر سے ایک لاکھ 27ہزارٹبی سٹی میں نعمان سے ایک لاکھ،ہر بنس پو رہ میں دانش اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ،نواب ٹاؤن میں رانا شا ن سے 70ہزار اور شاہدرہ میں رضوان سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ہربنس پو رہ میں شان،نواب ٹاؤن میں شاہد، گلشن اقبال میں جواد،اقبال ٹاؤن میں فاروق،سمن آباد میں عمران وحدت کالونی میں نذیر کی گاڑیاں اورفیکٹری ایریا میں سعید،مصطفی آباد میں غلام نبی،گرین ٹاؤن میں وقاص،جوہرٹاؤن میں ہمایوں،مسلم ٹاؤن میں سمیع،سوال لائن میں شبیر اور اسلام پو رہ میں عدنان کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -