جونیئرہاکی کپ،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

جونیئرہاکی کپ،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر ہاکی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج) ہفتہ سے جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں علی رضا، منیب الرحمان، حافظ علی عمیر گول کیپرز، عاطف مشتاق، حسن انور، مبشر علی اور زاہد اﷲ فل بیکس میں، ابوبکر محمود، فیضان، جنید کمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، ایم عدنان اور عماد شکیل بٹ ہاف بیکس جبکہ شان ارشاد، اظفر یعقوب، ایم دلبر، ایم عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اﷲ، ایم رضوان، ایم نوید، فہد اﷲ خان اور عمر حامدی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ طاہر زمان تربیت دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -