شعیب اختر نے اپنے بیٹے کا نام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا

شعیب اختر نے اپنے بیٹے کا نام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا
 شعیب اختر نے اپنے بیٹے کا نام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا

  

راولپنڈی (آئی این پی)سابق قومی پیسر شعیب اختر نے اپنے بیٹے کا نام رکھ دیا اور سماجی ویب سائٹ پر اسے جاری بھی کر دیا ۔ ان کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ تمام دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے بچے کیلئے نام تجویز کئے تاہم باہمی مشاورت سے بیٹے کا نام محمد میخائیل علی رکھا گیا ہے اور اس وقت بطور والد وہ کافی فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں ان کی رباب سے شادی ہوئی تھی اور دونوں پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکبادیں وصول کرنے میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -