روسی ساحرہ ماریہ شراپوا کے برے دن ختم ہونے لگے

روسی ساحرہ ماریہ شراپوا کے برے دن ختم ہونے لگے
 روسی ساحرہ ماریہ شراپوا کے برے دن ختم ہونے لگے

  

ماسکو(آن لائن ) روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپوا کے برے دنوں کا خاتمہ ہونے لگا ہے اور انہیں آئندہ اپریل میں ممنوعہ ادویات کے باعث معطلی کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے پر بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پابندی لگنے پر مارچ میں یواین ڈویلپمنٹ پروگرام نے سابق ورلڈ چیمپئن سے نو سالہ رفاقت کو ختم کر دیا تھا۔ ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ ماریہ شراپوا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہاں ہیں اور کھیل میں واپسی پرسفیر کا کردار بھی بحال ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -