ورلڈ ٹی ٹونٹی کی بڑھتی مقبولیت ،ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی

ورلڈ ٹی ٹونٹی کی بڑھتی مقبولیت ،ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے کرکٹ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،مختلف فارمیٹ کی کرکٹ میں چھکے چوکوں کی برسات نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ، کرکٹ پنڈتوں کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کیلئے بھی خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کی بھرپور کامیابی نے ایک بار پھر طویل دورانیے کی کرکٹ ’ ٹیسٹ ‘ کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے، سابق آسٹریلوی پیسر روڈنی ہوگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہورہی ہے، غالباً5 سے 10سالوں میں طویل فارمیٹ کی موت واقع ہوجائے گی۔آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی گریگ چیپل بھی ہیں ، انھوں نے نشاندہی کی کہ ایک مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تیار کرنا آسان ہے لیکن ایک ٹیسٹ سائیڈ کی تعمیراوراسے صحیح ڈگر پر چلانا انتہائی مشکل کام ہے،چیپل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ آئندہ کچھ عرصے میں معدوم ہونے کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار اور اسے محفوظ رکھنے کی شدید ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -