واپڈا نے دسویں کراٹے چمپئن شپ جیت لی

واپڈا نے دسویں کراٹے چمپئن شپ جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) دسویں قومی کراٹے چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی مگر دوسری پوزیشن والی بلوچستان کی لڑکیوں نے سب کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔ جہاں سہولیات کم اور پابندیاں زیادہ ہیں۔ پاکستان میں سپورٹس کے اعتبار سے سب سے کم سہولیات بلوچستان میں ہے اور اگر بات لڑکیوں کی ہو تو انہیں مختلف پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔ ایسے میں جسے کچھ موقع ملے تو اپنا آپ تو ضرور دکھائے گی۔ دسویں ویمن کراٹے چمپئین شپ میں جیت بھلے ہی واپڈا کے حصے میں آئی مگر بلوچستان کی لڑکیوں نے بھرپور عزت اور مان پایا جنہوں نے دوسری پوزیشن پر قبضہ کیا۔ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں اور محکموں سمیت دس ٹیموں کی کھلاڑی ان ایکشن ہوئی اور آرمی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی مگر ان کھلاڑیوں کو افسوس ہے کہ نامساعد حالات سے لڑ کر وہ کچھ بننا بھی چاہیئے تو بھی حکومتی حلقوں سے حوصلہ افزائی نہیں ملتی جو انہیں اونچی پرواز دے سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -