بختاور نے چوہدری نثارکو بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دے دیا

بختاور نے چوہدری نثارکو بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے بختاور کو ٹویٹ کیا اور کہا وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے بہت زور لگایا۔ بلاول بھٹو ہی وہ شخص ہیں جن میں حکومت کی بنیادیں ہلانے کی طاقت ہے۔ مداح کی ٹویٹ کے جواب میں بختاور نے چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح ان کے سر پر بال اور اندر دماغ دیکھنا چاہتے ہیں۔ مداح دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان میں طالبان کے خلاف بات کرنے کی جرات بھی ہے؟۔

بختاور

مزید :

صفحہ اول -