خیبرپختونخوا میں غذائی قلت پر وزیراعلیٰ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی

خیبرپختونخوا میں غذائی قلت پر وزیراعلیٰ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے غذائی قلت کے تشویشناک تناسب کے باعث صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 24 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور سوکھے پن کا تناسب 15 فیصد سے بھی زیادہ ہو گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان بچوں کی غذائی قلت پوری کرنے کیلئے توانائی سے بھرپور فوڈ سپلیمنٹ درآمد کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -