گورنر کی تقرری کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت لینا ضروری نہیں:ایاز صادق

گورنر کی تقرری کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت لینا ضروری نہیں:ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں واپس آ جائیں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے ،گورنر کی تعیناتی کے لئے صوبوں سے مشاورت ضروری نہیں ،صرف وفاق کا استحاق ہے کہ وہ جس کو چاہیے گورنر لگا دے۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ دیا ہے، تحریک انصاف کا فیصلے کو تسلیم کرنا خوش آئند ہے، تحریک انصاف کے پاس فیصلہ تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، تحریک انصاف اگر عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرتی ہے تو اچھی بات ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آنے پر خوش آمدید کہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے ،کافی حد تک تبدیلی کے آثار نمودار ہو رہے ہیں ،ملک میں امن و استحکام اور معیشت میں تیزی کے ساتھ بہتری آئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ گورنر کی تعیناتی کے لئے صوبائی حکومت سے مشاورت ضرور نہیں ،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صوبوں سے مشاورت کر کے گورنر لگایا جائے ، یہ صرف وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ کسی کو بھی صوبوں میں گورنر تعینات کر دے ، انہوں نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے دھرنوں سے لوگوں کو مشکلات پیش آئی ہیں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی کو مال روڈ پر احتجاج نہیں کرنا چاہیے،

مزید :

صفحہ اول -