وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ کی مشاورت کے بغیر گورنر کی تعیناتی کر کے بادشاہ کا ثبوت دیا:بلاول

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ کی مشاورت کے بغیر گورنر کی تعیناتی کر کے بادشاہ کا ...

  

کراچی( آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت کے بغیر گورنر کی تعیناتی سے لگتا ہے کہ نواز لیگ شریفستان کی بادشاہت قائم ر کھنا چاہتی ہے ۔ جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت کی گورنر س ندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر تعینات کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق گورنر عشرت العباد سے مشاورت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی وفاقی حکومت نے گورنر کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ سے مشاورت نہ کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان میں شریفستان کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -