پولیس کے ہراساں کرنے پر کاروباری شخصیت کا سیشن عدالت سے رجوع

پولیس کے ہراساں کرنے پر کاروباری شخصیت کا سیشن عدالت سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگار)جھوٹے مقدمہ کے اندراج کی درخواست اور پولیس کے ہراساں کرنے کے خلاف کاروباری شخصیت نے سیشن عدالت سے رجوع کر لیاہے۔ درخواست گزار شہری ذکاء الدین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزار کے وکیل رضوان ذکا ء گل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک کاروباری شخصیت ہے اور لقمان سمیت کاروباری مخالفین پولیس کے ذریعے جھوٹی درخواستیں دے کر ہراساں کررہے ہیں ۔عدالت سے ستدعا ہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے اور جھوٹے مقدمے کے اندراج سے روکنے کا حکم دے۔

ہراساں

مزید :

صفحہ آخر -