ہائیکورٹ نے مولانا لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا اقدام کالعدم قراردے دیا

ہائیکورٹ نے مولانا لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا اقدام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے پی پی 78 سے امیدوار مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا اقدام کالعدم قراردے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے مظفرعباس کی درخواست پر سماعت کی،مظفرعباس کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ مولانا احمد لدھیانوی کا بنک اکاؤنٹ سٹیٹ بنک کی جانب سے بند کیا جا چکا ہے، احمد لدھیانوی زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی میں انھوں نے خطابت کو پیشے کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ درخواست گزار نے ریٹرننگ آفیسر کو مولانا احمدلدھیانوی کے کاغذات مسترد کرنے کی درخواست دی مگر آر او نے احمدلدھیانوی کو نوازتے ہوئے غیر قانونی طور پر کاغذات میں ترمیم کی اجازت دیکر کاغذات منظور کرلیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پی پی 78سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا اقدام کالعدم قراردے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -