سمیرا ملک خوشاب ضلع کونسل میں مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کے لئے اہل قرار

سمیرا ملک خوشاب ضلع کونسل میں مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کے لئے اہل قرار

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے اپیل کنندہ کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سمیرا ملک کی نااہلی کے لئے اپیل سماعت کی جس میں سمیرا ملک خوشاب ضلع کونسل میں مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اپیل کنندہ ایوب خان نے اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سمیرا ملک کو نااہل قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ہائیکورٹ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -