دو بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں

دو بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیاہے ،عدالت نے دوران سماعت قرار دیا کہ والدین بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنی انا اور ضد چھوڑ دیں۔گزشتہ روز جسٹس ارم سجاد گل کی عدالت میں درخواست گزارعابدہ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ شوہر واجد نے جھگڑے کے بعد بچے چھین لیے اور گھر سے نکال دیا خاتون کے مطابق شوہر بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دے رہا۔ بچوں کی تحویل دلوائی جائے۔فیصل آباد پولیس نے بچوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس ارم سجاد گل نے دونوں بچے ماں کو دے دئے۔

مزید :

صفحہ آخر -