احتجاجی ڈاکٹروں کے روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست

احتجاجی ڈاکٹروں کے روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے ، درخواست میں ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی ، ان کے لائسنس معطل کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر مقدمات کے اندراج کی استدعا کی گئی ہے۔نجف شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے ہسپتالوں اور سڑکوں کو مفلوج کر دیا، تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور سروسز بند ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت ڈاکٹرز کسی بھی صورت سروسز بند نہیں کر سکتے، ایمرجنسی سروس بند ہونے کے باعث اب تک لاہور میں 3ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،اس لئے ینگ ڈاکٹرز کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ہسپتالوں کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور حکومت اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، مال روڈ پر ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

ہڑتالی ڈاکٹر

مزید :

صفحہ آخر -