نیوز گیٹ سکینڈل، چیف جسٹس کیس کی سماعت 14 نومبر کو کریں گے

نیوز گیٹ سکینڈل، چیف جسٹس کیس کی سماعت 14 نومبر کو کریں گے

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے قومی سلامتی کونسل اجلاس کی خبر لیکس کی تحقیقات کے لیئے قائم کمیشن کو کالعدم قرار دینے کی دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ 14نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گذار عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے خبر لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس عامر رضا کے شریف فیملی کے ساتھ ذاتی مراسم ہیں جس کی وجہ سے ان کا فیصلہ متعصبانہ ہو سکتا ہے ، آئین کے آرٹیکل 5کے برعکس عامر رضا خان پر مشتمل کمیشن بنایا گیا،جسٹس ریٹائرڈ عامر رضاخان چیئرمین ہلیتھ کمیشن بھی رہ چکے ہیں۔درخواست گزارنے استدعا ہے کہ عدالت عالیہ کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے اور خبر لیکس کی تحقیقات کے لئے حاضر سرو س جج کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کی ہدایت کی جائے۔

کیس کی سماعت

مزید :

صفحہ آخر -