میو ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کی مبینہ ہلاکت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

میو ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کی مبینہ ہلاکت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے میو ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کی مبینہ ہلاکت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلا ت کے مطا بق پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احسن راٹھور اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد قریشی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی تین روز میں حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی کہ اس بچی کی ہلاکت میں ڈاکٹروں کی غفلت شامل ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ یہ انکوائری کمیٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے قائم کی۔

مزید :

صفحہ آخر -